واشنگٹن؛امریکا میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر نالاں شہریوں نے پیٹرول پمپ پر بائیڈن کے طنزیہ اسٹیکر لگادیے ۔ امریکیوں کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کی پالیسیوں کے باعث ملک پیٹرول اور ایندھن کی آزادی سے محروم ہو گیا ہے۔ ان اسٹیکروں میں صدر بائیڈن ایندھن کی قیمتوں کی جانب اشارہ کر رہے ہیں اور ساتھ لکھا ہے کہ’یہ میرا کام ہے‘۔امریکا میں 24 گیلن ریگولر گیس کی قیمت 120 ڈالر تک پہنچ گئی۔