پٹرول کی قیمت میں آج مسلسل چھٹے دن بھی کمی دیکھی گئی ہے۔جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ منگل کو دہلی ، ممبئی اور کولکتہ میں پیٹرول 6 پیسے فی لیٹر اور چنئی میں 7پیسے فی لیٹرسستا ہوگیا ہے۔ دہلی میں پٹرول میں پچھلے 6 دنوں میں 37 پیسے فی لیٹر کمی واقع ہوئی ہے۔
انڈین آئل ویب سائٹ کے مطابق منگل (17 دسمبر 2019) کو دہلی، ممبئی، کولکتہ، چنئی میں پیٹرول بالترتیب پٹرول 74.63 روپئے ، 80.29 روپئے ، 77.29 روپئے اور 77.58 روپئے فی لیٹر کے اعتبار سے دستیاب ہے۔ چارمیٹرو شہروں میں ڈیزل بالترتیب 66.04 ، 69.27 ، 68.45 اور 69.81 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کے دام ہر دن کم اور زیادہ ہوتے رہتے ہیں ۔ ڈیزل اور پٹرول کا نیا دام صبح 6 بجے سے نافذ ہوتا ہے ۔ ان کی قیمت میں یکسائز ڈیوٹی ، ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد اس کی قیمت تقریبا دوگنی ہوجاتی ہے ۔