نئی دہلی ، 21 نومبر (یو این آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتے کے روز لگاتار دوسرے دن بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 48 دنوں تک مستحکم رہنے کے بعدجمعہ کے روز قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔
عوامی زمرے کی تیل مارکیٹنگ شعبے کی صف اول کی کمپنی انڈین آئل کے مطابق آج ملک کے چار بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمت میں 20 سے 23 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 15 سے 17 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
دہلی میں ڈیزل 20 پیسے اور پٹرول 15 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔
امریکہ میں گذشتہ ہفتے تیل کے ذخیرے میں اضافہ اور اوپیک اراکین کے پیدوار بڑھانے پر اتفاق رائے کرنے سے حالانکہ خام تیل کی قیمت میں عالمی بازار میں نرمی تھی۔
گھریلو بازار میں ڈیزل کی قیمت میں آخری بار تخفیف دو اکتوبر کو ہوئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 58 دن سے مستحکم تھی۔
پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو سات سے آٹھ پیسے فی لیٹر کی کمی دیکھی گئی۔
تیل مارکیٹنگ شعبے کی صف اول کی کمپنی انڈین آئل کے مطابق آج دہلی میں پٹرول 81.23 روپیے جبکہ ڈیزل 70.68 روپیے فی لیٹر ہوگیاہے۔
اقتصادی راجدھانی ممبئی میں پٹرول 88.09 روپیے فی لیٹر اور ڈیزل 77.34 روپیے فی لیٹر پہنچ گیا ہے۔ کولکاتہ میں پٹرول 82.95 روپیے فی لیٹر اور ڈیزل 74.45 روپیے فی لیٹر ہو گیاہے۔
چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.46 روپیے فی لیٹر اور ڈیزل 76.37 روپیے فی لیٹر رہا۔
آئی او سی ایل سے ملی اطلاع کے مطابق آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت اس طرح ہے:
شہر ڈیزل پٹرول
دہلی 70.88 3823
ممبئی 77.34 88.09
کولکاتہ 74.45 82.95
چنئی 76.37 84.46