نئی دہلی،10 جون (یواین آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ کے روز لگاتار چوتھے روز بھی اضافہ ہوا جس کے بعد دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں چار دن میں تین فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول کی قیمت میں 40 پیسے کے اضافے کے ساتھ 73.40 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ گزشتہ چار دنوں میں پٹرول 2.14 روپے فی لیٹر یعنی تین فیصد مہنگا ہو چکا ہے۔
دہلی میں ڈیزل 45 پیسے فی لیٹراضافہ کے ساتھ 71.62 روپے پر پہنچ گیا۔ چار دن میں ، اس کی قیمت میں 2.23 روپے یعنی 3.21 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ممبئی میں پٹرول کی قیمت 39 پیسے اضافے کے ساتھ 80.40 روپے ، چنئی میں 35 پیسے کے اضافہ کے ساتھ 77.43 روپے اور کولکاتہ میں 38 پیسے کے اضافہ کے ساتھ 75.36 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
ڈیزل کی قیمت کولکاتہ میں 62 پیسے کے اضافہ کے ساتھ 67.63 روپے ، ممبئی میں 43 پیسے کے اضافہ کے ساتھ 70.35 روپے اور چنئی میں 39 پیسے کے اضافے کے ساتھ 70.13 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ملک کے چار بڑے میٹرو پولیٹین میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹر) اس طرح ہے:
میٹرو ———– پٹرول —————– ڈیزل
دہلی ———— 73.40 (+0.40) ——- 71.62 (+0.45)
کولکتہ ——— 75.36 (+0.38) ——- 67.63 (+0.30)
ممبئی ————- 80.40 (+0.39) ——- 70.35 (+0.43)
چنئی ———— 77.43 (+0.35) ——- 70.13 (+0.39)