نئی دہلی،6 دسمبر(یواین آئی) برطانیہ اور بہرین میں استعمال کی منظوری ملنے کے بعد امریکی دوا کمپنی فائزر نے اپنی کورونا ویکسن کے ہندوستان میں ہنگامی حالات میں استعمال کےلئے کنٹرولر جنرل آف انڈین میڈیسن (ڈی سی جی آئی)سے اجازت طلب کی ہے
ذرائع کے حوالے سے ملی اطلاع کے مطابق ،فائزر نے منظوری کےلئے ڈی سی جی آئی کے سامنے درخواست پیش کی ہے حالانکہ ڈی سی جی آئی نے اس سلسلے میں کوئی سرکاری اطلاع نہیں دی ہے اور نہ ہی فائزر نے اس معلومات کی تصدیق کی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بھی اس اطلاع کی نہ ہی تصدیق کی ہے اور نہ ہی اس کی تردید کی ہے۔
اگرہندوستان میں فائزر کی ویکسن کے ہنگامی حالات کےلئے ڈی سی جی آئی کی اجازت مل جاتی ہے ،تو یہ ایسا کرنے والا دنیا کا تیسرا ملک ہوگا۔