لکھنؤ : لکھنؤیونیورسٹی کی آرٹ فیکلٹی میں چل رہے پوسٹ گریجویشن کورسیزمیں چوائس بیسڈ کریڈٹ سسٹم نافذکیاجائے گا۔ اس سلسلہ میں قبل میں تجویز پیش کی گئی تھی جسے جمعرات کو فیکلٹی بورڈ کے جلسہ میں منظوری دے دی گئی۔ اس تجویزکو نافذکرنے کیلئے اب سے اکیڈمک کونسل کے جلسہ میں پیش کیاجائے گا۔
فیکلٹی بورڈکے جلسہ میںملی منظوری
جلسہ میں آرڈیننس میںامتحان کیسے ہوگا ، کتنے سیمسٹرہوںگے،ایک سیمسٹرمیں کتنے کورس ہوں گے، کون ساکورس کتنے کریڈٹ کا ہوگا۔ ان مدعوںپر فیصلہ کیاجا ئے گا ۔انتظامیہ کے مطابق آرٹ فیکلٹی بورڈکے جلسہ میں دس شعبوں میں شروع ہونے والے پی جی ڈپلومااورسرٹیفکیٹ کورسیز کی تجاویز کو بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ انگریزی شعبہ، سوشیالوجی، سائیکالوجی، انسٹی ٹیوٹ آف وومن اسٹیڈی، ڈاکٹر گری لال گپتا انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ اینڈ پبلک ، ڈاکٹر شیکھر دیال شرما انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریسی و انسٹی ٹیوٹ آف ٹورزم شامل ہیں۔ ان شعبوںمیں شرو ع ہونے والے پی جی ڈپلوماکورس اور سرٹیفکیٹ کورسیز کو منظوری دے دی گئی ہے۔ اب اسے آخری منظوری کیلئے ۲۲؍جولائی کوہونےوالے اکیڈمی کونسل کے جلسہ میں پیش کیاجائے گا۔ وہاں سے منظوری ملنے کے بعد ان کورسیز اور پوسٹ گریجویشن کے سی بی سی ایس آرڈیننس کو آئندہ سیشن 21-2020میں نافذکردیاجائے گا۔