منیلا: فلپائن کے شہر مراوی کی ایک یونیورسٹی میں قائم کیتھولک چرچ میں ہونے والے بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت کے ایک کیتھولک چرچ میں اُس وقت بم دھماکا ہوا جب وہاں بڑی تعداد میں لوگ اتوار کی دعائیہ تقریب کے لیے جمع تھے۔









