منیلا، 26 اکتوبر (یو این آئی) فلپائن میں صوبہ کوئزون کے ایک دور افتادہ گاؤں میں مٹی کے تودے گرنے سے چار افراد کی موت ہو گئی۔ فلپائنی فضائیہ کے ترجمان نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی۔
فلپائنی فضائیہ کے پبلک افیئرز آفس کے چیف کرنل ایم کونسیلو کاسٹیلو نے کہا کہ منگل کی رات گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں زندہ دفن ہونے والے چار افراد کی لاشیں بدھ کے روز نکال لی گئیں۔
صوبے کے مقامی اور فوجی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ سے پہاڑ کے دامن میں پانچ مکانات دب گئے تھے۔
حکام نے بتایا کہ متاثرین میں ایک حاملہ خاتون، اس کا شوہر، اور دو دیگر مرد شامل ہیں جو پہاڑی کسان تھے اور چھوٹے پیمانے پر سونے کی کان کنی میں بھی مصروف تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔