نیویارک؛عالمی ادارہ صحت نے فلپائن کو متنبہ کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی نئی لہر آ سکتی ہے۔ فلپائن نے رواں ماہ کے آغاز پر کئی علاقوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے انسداد سے جڑی تمام تر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
فلپائن میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد ایک ہزار سے کم ہو چکی ہے۔ اسی تناظر میں فلپائن کی حکومت نے رواں ماہ کے آغاز پر کورونا وائرس سے متعلق ہنگامی سطح کو مزید کم کرنے کا اعلان کیا تھا اور یوں کاروباری اداروں کو مکمل طور پر کھول دیا گیا تھا۔ ملک میں احتیاطی تدابیر پر عمل جاری ہے۔