صیہونی حکومت کی فوج نے جنوبی لبنان کے بعض علاقوں پر فاسفورس بموں سے بمباری اور گولہ باری کی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے توپخانوں نے جنوبی لبنان کی رامیہ کالونی کے اطراف کے علاقوں پرگولہ باری کی ، صیہونی حکومت نے گولہ باری کے ساتھ ہی ان علاقوں پر فاسفورس بم بھی برسائے ہيں ۔
صیہونی حکومت کی فوج نے منگل کی شب بھی جنوبی لبنان کی عیناتا اور بلیدا کالونیوں کے اطراف کے علاقوں پر بمباری کی تھی ۔
فلسطینی استقامتی گروہوں کی طوفان الاقصی کارروائی کے بعد سے ہی حزب اللہ لبنان ، صیہونی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد کو شمالی فلسطین میں الجھائے رکھنے اور غزہ میں استقامت پر دباؤ کم کرنے کی غرض سے تقریبا ہر روز فلسطین کے اندر صیہونی حکومت کے اہداف کے خلاف سنگین کارروائياں انجام دے رہی ہے۔ اس سلسلے میں صیہونی میڈیا نے بھی بارہا اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کو شمالی مقبوضہ فلسطین میں بدستور بالادستی حاصل ہے اور اسرائیلی فوج اس علاقے میں پھنس گئی ہے ۔