نئی دہلی: اب طالب علموں کی ڈگری کو بھی آدھار سے منسلک کیا جائے گا اور اس میں ان کی تصویر بھی ہوگی اور ان کے کالج کا نام بھی لکھا جائے گا۔
فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج یہاں وژن انڈیا فاؤنڈیشن کی طرف سے عوامی پالیسی اورانتظامی امور میں نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر منعقد سیمینار میں طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ نہرو میوزیم اور لائبریری کے زیر اہتمام منعقد اس سیمینار
میں 25 ریاستوں کے طلبہ موجود تھے ۔
مسٹر جاوڈیکر نے تعلیم کے میدان میں جدت،نیا پن اور اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل ڈیجیٹل ڈگری ڈپوزٹري کے تحت کوئی طالب علم اپنی ڈگری حاصل کر سکتا ہے اور اس میں اس طالب علم کا آدھار نمبر بھی ہوگا اور اس میں اس کی تصویر بھی ہوگی اور اس کے کالج کا نام بھی ہوگا تاکہ دہلی
حکومت کے ایک وزیر کی طرح کوئی فرضی ڈگری حاصل نہ کر سکے ۔ انہوں نے کہا کی ہم نے نیشنل ڈیجیٹل لائبریری بھی بنایا ہے جس میں 60 لاکھ کتابیں ہیں اور کوئی طالب علم مفت میں ان کتابوں کو پڑھ سکتا ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تحقیق کو فروغ دینے کے لئے ملک میں پہلی بار ان پرنٹ اسکیم شروع کی گئی اور اس کے تحت 1500 پریزنٹیشن موصول ہوئے ہیں جن میں 300 کا انتخاب کیا جا رہا ہے اور پی پی پی ماڈل کے ذریعے 600 کروڑ روپے اس میں خرچ کئے جائیں گے ۔