ریاست راجستھان میں ایک انوکھے واقعے نے سونے کی مارکیٹ میں افرا تفری پھیلا دی، جب ایک کبوتر زیورات کی دکان سے تقریباً ایک لاکھ روپے مالیت کی سونے کی چین اُڑا لے گیا۔
یہ واقعہ ڈیگانا قصبے کی مقامی بلین مارکیٹ میں پیش آیا، جہاں ایک جیولری شاپ کی بالائی منزل پر کاریگر سونے کے زیورات تیار کرنے میں مصروف تھے۔









