کانگریس کی جنرل سکریٹری نے آج متھرا میں پہنچ کر یہاں منعقدہ کسان مہاپنچایت میں شرکت کی۔ مہاپنچایت سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ پٹرول ڈیزل اور رسوئی گیس کے دام بڑھ رہے ہیں، اسمارٹ میٹر کے ذریعے لوٹ ہو رہی ہے، بجلی کے دام بڑھتے چلے جا رہے ہیں لیکن آپ کو کوئی سہولیت میسر نہیں ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا، ’’وزیر اعظم نے کسانوں کی بجلی کٹوا دی، پانی کی بوچھاریں مروائی گئیں، متعدد تکلیفیں دے رہے پھر بھی ان کی کوئی سماعت نہیں کی گئی اور غیر حساس بنے رہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور حکومت کے پاس صرف اور صرف ایک راستہ ہے کہ وہ تینوں سیاہ زرعی قوانین کو واپس لے لے۔
پرینکا گاندھی متھرا کے لئے روانہ، ڈی این ڈی شاہراہ پر کانگریس کارکنان نے کیا استقبال
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی آج متھرا ضلع کے دورہ پر ہیں۔ پرینکا گاندھی یہاں زرعی قوانین کے خلاف ہو رہی ‘کسان مہپنچایت’ سے خطاب کریں گی۔ اس دوران کانگریس کارکنان نے ڈی این ڈی شاہراہ پر ا کا زبردست استقبال کیا گیا۔
کسان تحریک کے سبب یوپی میں ’ریپڈ ایکشن فورس‘ کی تعیناتی 26 فروری تک، وزارت داخلہ
مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے حکم جاری کرتے ہویے کہا گیا ہے کہ کسانوں کی جاریہ تحریک کے پیش نظر اتر پردیش میں ریپڈ ایکشن فورس کی تعیناتی میں 26 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے۔