عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایک بار پھر عراق میں داعش کو سرگرم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔سحر نیوز/عالم اسلام: المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے الانبار کے ایک اعلی سکیورٹی عہدیدار نے کہا ہے کہ بہت جلد شام کے الہول کیمپ سے دہشتگرد گروہ داعش کے 300 کنبوں کو موصل کے الجدعہ کیمپ میں لانے کا منصوبہ تیار ہو چکا ہے۔









