سری نگر، 17 مارچ ؛سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) نے شہر سری نگر میں موجود تمام آوارہ کتوں کی ایک سال کے اندر نس بندی کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام آوارہ کتوں کی ایک سال کے اندر نس بندی کرانا ایک مشکل کام ہے لیکن یہ ہماری اولین ترجیح ہے۔
بتادیں کہ شہر سری نگر میں آوارہ کتوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور ہر گلی، کوچے اور چوراہے پر کتوں کا چوبیس گھنٹہ پہرہ رہتا ہے جو لوگوں کے لئے وبال جان بن کے رہ گیا ہے۔