اسلام آباد، 22 مئی (یو این آئی) پاکستان کے تجارتی شہر کراچی میں پاکستان بین الاقوامی ایئر لائنز (پی آئی اے) کا ایک مسافر طیارہ جمعہ کے روز حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارے میں پائلٹ عملے کے ارکان سمیت 107 لوگ سوار تھے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان عبدالستار نے مسافر طیارے کے حادثے کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سے کراچی جانے والی پرواز نمبر اے۔ 320 حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔ ترجمان کے مطابق طیارے میں پائلٹ عملے کے ارکان سمیت 107 مسافر سوار تھے۔
Sad News:Our heart goes out to all families of on board passengers of the ill fated PIA plane that just crashed close to Karachi Airport. On PM’s directions, all emergency services & resources mobilised,evacuation in progress.More details will be shared subsequently
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) May 22, 2020