علی گڑھ،27اگست(یواین آئی)اترپردیش میں علی گڑھ کے گاندھی پارک میں منگل کو ایک چارٹرڈ پلین لینڈنگ کے دوران ہوائی پٹی پر حادثے کا شکار ہوگیا حالانکہ طیارے میں سوار سبھی چھ افراد صحیح سلامت بچ گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھنی پور ہوائی پٹی پر یہ حادثہ اس وقت ہوا جب دہلی سے آنے والا ایک نجی طیارہ لینڈنگ کے دوران بجلی کے تاروں سے الجھ گیا اور زمین تک پہنچنے سے پہلے اس میں آگ لگ گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے میں دوپائلٹ اور چار انجینئر وقت رہتے ہوائی جہاز سے کود گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا طیارہ آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا۔اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔
ذرائع کے مطابق معمولی طورپر جھلسے جہاز پر سوار نجی ہوابازی کمپنی کے پائلٹ اور انجینئروں کو علاج کےلئے اسپتال لایا گیا ہے۔