عدیس ابابا ، ؛یتھوپین ایئرلائنس کا ایک طیارہ آج ایتھوپیا میں بیشوفتو کے پاس حادثے کا شکار ہوگیا جس میں 150 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ہے۔
ایئرلائن نے بتایا کہ بوئنگ 800۔737 میکس طیارہ نے آج صبح 8:38 بجے ایتھوپیا کے عدیس ابابا واقع بولے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے کینیا کی راجدھانی نیروبی کے لئے پرواز بھری تھی۔یہ فلائٹ نمبر ای ٹی 302 تھی ۔ پرواز بھرنے کے چھ منٹ بعد ہی اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔اس کے بعد طیارہ کو تلاش کیا جانے لگا۔ ایئر لائن نے طیارہ کے حادثہ کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔
طیارہ میں 149 مسافر اور عملے کے آٹھ افراد سوار تھے ۔حالانکہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ اس حادثے میں کتنا جانی نقصان ہوا ہے۔
وزیر اعظم ابی احمد نے ٹویٹر کے ذریعہ مرنے والوں کے خاندانوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’حکومت اور ایتھوپیا کے لوگوں کی طرف سے میں ان خاندانوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے آج صبح نیروبی جارہے بوئنگ 727 کے حادثے میں میں اپنے رشتہ داروں کو کھو دیا۔