نئی دہلی، 21 جون (یو این آئی) کورونا وائرس سے متاثر دلی حکومت کے وزیر صحت ستیندر جین کی صحت میں پلازمہ تھریپی سے بہتری آئی ہے۔مسٹر جین کے دفتر کی طرف سے اتوار کو دی گئی اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ اب ان کا بخار اترنے لگا ہے۔ مسٹر جین کو سنیچر کے روز پلازمہ تھیریپی دی گئی تھی۔
دفتر کے ذرائع نے کہا ہے کہ اگر آگے بھی بہتری جاری رہے تو انہیں 24 گھنٹوں میں انتہائی نگہداشت کے مرکز سے وارڈ میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔ مسٹر جین کی آکسیجن سطح میں بھی بہتری آئی ہے۔
وزیر صحت کو تیز بخار اور سانس لینے میں دقت کے بعد پیر کی رات مشرقی دلی کے راجیو گاندھی سپر اسپیشلیٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بدھ کے ہوئی کورونا جانچ میں مسٹر جین کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔ سانس لینے میں دقت کے ساتھ ہی انہیں مسلسل بخار تھا اور طبیعت بگڑنے پر انہیں ساکیت واقع میکس اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔