گیمرز کے متعلق ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ویڈیو گیمز کھیلنے میں صَرف کیے گئے وقت کا کسی شخص کی صحت پر کوئی مثبت اثر نہیں ہوتا ہے۔یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے ایک محققین کی ٹیم نے سات ویڈیو گیمز کے 39 ہزار کھلاڑیوں پر چھ ہفتوں تک تحقیق کی۔
آکسفورڈ انٹرنیٹ انسٹیٹیوٹ کے مطالعے میں گیمرز کی زندگی کے اطمینان اور ان کے محسوس کردہ جذبات، جیسے کہ خوشی، غصہ یا مایوسی، کے متعلق پوچھ کر ان کی صحت کی پیمائش کی گئی۔
تحقیق میں معلوم ہوا کہ گیم کھیلنے اور صحت کے درمیان انتہائی معمولی یا نا ہونے کے برابر تعلق موجود تھا لیکن گیمر کی صحت میں حوصلہ افزائی کردار ادا کرتی ہے۔