نئی دہلی ،7 نومبر( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز بہار کے رائے دہندگان سے کہا کہ آج ریاستی اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کا تیسرا اور آخری مرحلہ ہے اور میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ جمہوریت کے اس مقدس تہوار میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شراکت دار بنیں اور ووٹنگ کا نیا ریکارڈ بنائیں۔
بہار کی 243 اسمبلی نشستوں میں سے 15 اضلاع کی 78 نشستوں کیلئے آج تیسرے اور آخری مرحلے کے لئے ووٹنگ ہو رہی ہے۔
مسٹر مودی نے ٹوئٹ کرکے ووٹرز سے اپیل کی ’’بہار اسمبلی انتخابات میں آج ووٹنگ کا تیسرا اور آخری مرحلہ ہے۔ میں تمام ووٹرز سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں جمہوریت کے اس مقدس تہوار میں حصہ لیں اور ووٹنگ کا نیا ریکارڈ بنائیں۔ اور ہاں ، ماسک اور سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال بھی ضروررکھیں‘‘۔