نئی دہلی ، 24 اکتوبر (یواین آئی) وزیراعظم نریندرمودی نے آج درگااشٹمی کی مبارکباد دیتے ہوءے کہا کہ ملک کے عوام کو ماتا مہاگوری کے آشیرواد سے ہرایک کی زندگی پررونق ہو۔
درگااشٹمی پرمبارکباد دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا”مہااشٹمی کے خاص موقع پر سبھی کو مبارکباد۔ میں ماں درگا سے سبھی کی زندگی میں خوشی ، اچھی صحت اور خوشحالی کے لئے دعا گو ہوں”۔
انہوں نے لکھا ” نواتر میں آج کے دن درگااشٹمی کے ادھیشاٹھتری دیوی مہاگوری کی پوجا کی جاتی ہے۔ میری دعا ہے کہ ماں مہاگوری کے آشیرواد سے ہرایک کی زندگی تیز اور توانائی سے بھرپور ہو۔”