نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ترکی میں ‘آپریشن دوست’ میں شامل این ڈی آر ایف اور دیگر تنظیموں کے ہندوستانی بچاؤ پیشہ ور افراد سے بات چیت کی۔ اس موقع پر این ڈی آر ایف کے ڈی جی اتل کروال بھی موجود تھے۔
وزیراعظم مودی نے ارکان سے وہاں کی صورتحال کے بارے میں جانکاری لی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آپریشن دوست سے وابستہ پوری ٹیم، خواہ وہ این ڈی آر ایف ہو، فضائیہ ہو یا ہماری دیگر سروسز، سبھی نے بہترین کام کیا ہے۔ یہاں تک کہ ہمارے بے زبان دوست ڈاگ اسکواڈ کے ارکان نے بھی حیرت انگیز صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ ملک کو آپ سب پر بہت فخر ہے۔