ولادیووستک، 5 ستمبر (یواین آئی) روس میں ایسٹ اکنامک فورم کے موقع پر اپنی مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ملیشیا کے وزیر اعظم مهاتر محمد سے ملاقات کی۔وزیر اعظم کے دفتر نے ایک ٹوئٹ میں کہا’’ولادیووستك میں اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں مسٹر مودی اور مسٹر مہاتر محمد دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لئے ہندوستان -ملیشیا تعاون کو متنوع بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا‘‘۔
مسٹر مودی کی ملیشیا کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کی اپنی ہی اہمیت ہے کیونکہ حالیہ ہفتوں میں ملیشیا کے حکام نے ملک میں تقاریر کے لئے اسلامی اسکالر ذاکر نائیک پر اپنے ملے جلے اشارے دئیے تھے۔
اسلامی اسکالر مسڑ ذاکر نائیک منی لانڈرنگ کے معاملہ میں ہندوستان کو مطلوب ہے۔
اس سے قبل وزیر اعظم مودی جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے سے ملاقات کی اور متعدد ایشو ز پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سے پہلے دونوں رہنماؤں کے درمیان جاپان کے اوساکا شہر میں منعقد جی -20 اجلاس اور فرانس کے بيارٹیز میں حال ہی میں منعقد جی -7 سربراہی اجلاس کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔