انڈمان و نکوبار میں کئی چھوٹے چھوٹے جزیرے ہیں جن میں سے 21 جزائر کو آج پی ایم مودی نے ‘پرم ویر چکر’ یافتہ ہندوستانی فوجیوں کا نام دیا ہے۔ پی ایم مودی نے 23 جنوری کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یومِ پیدائش کی ایک تقریب میں پرم ویر چکر یافتگان کے نام پر جزیروں کو نیا نام دیا۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے نیتاجی سبھاش چندر بوس جزیرہ پر بننے والے نیتاجی کو وقف قومی یادگار کے ماڈل کی بھی رونمائی کی۔ سجزیرہ کو پہلے ‘راس جزیرہ’ کے طور پر جانا جاتا تھا۔









