لوہردگا، 24 اپریل؛وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہاکہ لوک سبھا کے تیسرے مرحلے کا انتخاب ہونے کے بعد اپوزیشن کو شکست صاف دکھنے لگا ہے اسلئے اس نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم) کو گالیاں دینی شروع کر دی ہے ۔
بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی )کے سنیئر لیڈر مسٹر مودی نے یہاں قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) امیدواروںکے حق میں منعقد انتخابی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں تیسرے مرحلہ کا لوک سبھا انتخاب ختم ہونے کے بعد اپوزیشن کے پا س شکست قبول کرنے کے علاوہ دوسرا کوئی چارہ نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ سال 2019کے لوک سبھا کے دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ کے بعد تک اپوزیشن کے چہروں پر مسکان تھی لیکن تیسرے مرحلہ کا انتخاب ختم ہوتے ہی انہیں واضح طور سے دکھائی دینے لگا کہ ” پھر ایک بار مودی سرکار “
مسٹر مودی نے کہاکہ ” مودی کو گالی دینا اپوزیشن کی عادت بن گئی ہے ۔ اس کے بغیر وہ جی ہی نہیں سکتے ہیں۔ تیسرے مرحلہ کی ووٹنگ کے بعد سے انہوں نے اپنی ٹینک کا منہ ای وی ایم کی طرف موڑ دیا ہے ۔“
انہوں نے کہاکہ ان دنوں اپوزیشن جماعتوں کی حالت ان کمزور طلباءکی طرح ہو گئی ہے جو فیل ہونے کے خوف سے والدین کے سامنے قلم خراب ہوگئی ، میز اور کرسیاں ٹوٹی ہوئی تھیں اور سوالنامہ تاخیر سے ملا وغیرہ جیسی باتیں کر تے ہیں۔