میکروں اور مودی نے مرزا پور میں یو پی کے سب سے بڑے شمسی پاور پلانٹ کا افتتاح کیا
دادر کلاں: فرانس کے صدر امینوئل میکروں اور وزیراعظم نریندر مودی نے آج مرزا پور ضلع میں اترپردیش کے سب سے بڑے شمسی پاور پلانٹ کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔
اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی وزیر انو پریا پٹیل اور آر کے سنگھ کے علاوہ یو پی میں متبادل توانائی کے وزیر برجیش پاٹھک اور ریاستی وزیر خزانہ راجیش اگروال بھی اس مختصر افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔
اپنے تقریباً 25 منٹ کے قیام کے دوران مسٹر میکروں اور مسٹر مودی دونوں نے پروجیکٹ کا قریب سے معائنہ کیا۔ ڈائس سے بہرحال کسی نے کچھ نہیں کہا۔
دادر کلاں گاؤں میں اترپردیش کے اس سب سے بڑے شمسی پاور پلانٹ سے 75 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جس سے قریب کے علاقوں کو فائدہ پہنچے گا۔
فرانس کی کمپنی ای این جی آئی ای نے تقریباً 800 کروڑ روپے کی لاگت سے یہ شمسی پلانٹ بنایا ہے جو مرزا پور میں دادر کلاں گاؤں کے نشیب و فراز والے پہاڑی علاقے میں ہے۔
اس پلانٹ کی تعمیر میں تقریباً 800 افرادی قوت کی خدمات حاصل کی گئیں۔ اس پلانٹ کی دیکھ ریکھ کے لئے 50 لوگوں کو متعین کیا جائے گا۔