بیجنگ۔؛ چین کے ھیبئی صوبہ کے جھینگڈنگ علاقے میں ایک پرائمری اسکول میں زہریلا کھانا کھانے سے 300 بچے بیمار ہو گئے ہیں۔مقامی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ھونگوین اسکول کے 27 کلاسوں کے بچے زہر آلود کھا نا کھانے سے بیمار پڑ گئے ہیں
جنہیں کل دیر رات کو علاج کرایا گیا۔ان بچوں میں سے
74 بچوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے دواخانہ میں داخل کرایا گیا ہے ۔انتظامیہ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔