اترپردیش میں یوگی حکومت کی تشکیل کے ایک سال بعد پولیس پھر سے متحرک نظر آرہی ہے۔ علی گڑھ پولس نے غیر قانونی ذبیحہ خانوں کے خلاف سب سے بڑی کاروائی کر 15 غیر قانونی فیکٹریوں کو سیل کر دیا ہے جہاں سے 400سے 500 کوئنٹل آلات برآمد کئے گئے ہیں۔ پولس نے دو لوگوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ پولیس کی یہ کاروائی دیر رات تک جاری تھی۔
علی گڑھ شہر میں گذشتہ کئی دنوں سے بدبو کی شکایتیں پولس کو موصول ہورہی تھیں جس کے بعد آج رات پولس نے ضلع اور نگر نگم افسران کی موجودگی میں تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ مخدوم نگر میں غیر قانونی طریقہ سے چل رہی فیکٹری پر چھاپہ مارکاروائی کو انجام دیا ۔ پولس نے ایک ہی فیکٹری پر چھاپہ مارا تھا لیکن ایک کے بعد ایک فیکٹری پولس کی نظر میں آتی گئی اور پولس سبھی کو سیل کرتی گئی۔
علی گڑھ میں غیر قانونی ذبیحہ خانوں اور فیکٹریوں کے خلاف کاروائی
پولیس کی یہ کاروائی دیر رات تک جاری تھی۔
علی گڑھ پولیس کی یہ بڑی کامیابی تصور کی جارہی ہے جہاں اے ڈی ایم سٹی شیام بہادر سنگھ نے بتایا کہ بدبو کی شکایتیں موصول ہوری تھیں جس کے بعد آج یہ کاروائی کی گئی ہے۔ اس میں ذبیحہ خانوں کے ساتھ آلات کو پراسیس کرنے کے گودام بھی شامل ہیں جہاں جانوروں کے آلات کا کاروبار ہوتا ہوا پایا گیا ہے۔ جتنی بھی جگہ کو سیل کیا گیا ہے ان میں کسی کے پاس بھی کوئی لائسنس نہیں تھا۔ ان سبھی کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے ۔