سہارنپور: چیکنگ کے دوران بھاگ رہے موٹرسائیکل سوار ۲ بدمعاشوں سے پولیس کا تصادم ہوگیا۔ جس میں ۲۵ ہزار کا انعامی بدمعاش زخمی ہوگیا جبکہ اس ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگیا۔
صدر تھانہ انچارج انسپکٹر پنکج پنت کے مطابق وہ پولیس ٹیم کے ساتھ دیر رات چھدبنا کے قریب چیکنگ کر رہے تھے کہ اسی درمیان موٹرسائیکل سوار ۲ بدمعاش پولیس کو دیکھ کر بھاگنے لگے۔ پیچھا کرنے پر بدمعاشوں نے فائرنگ کی۔
جوابی کارروائی میں ایک بدمعاش گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ گرفتار کیا گیا بدمعاش نانوتا کے اننت مئو کا رہنے والا انکر ولد مہر ہے جو سرسواں تھانے میں درج جان لیوا حملے کے معاملے میں مطلوبہ چل رہا تھا اور اس پر ۲۵ ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔