ممبئی،4 نومبر(یواین آئی) مہاراشٹر کے ممبئی میں بدھ کی صبح ریپبلک کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
ارنب کو پولیس نے آج ان کے گھر سے حراست میں لیا ہے۔انہوں نے پولیس پر اپنے ساتھ مارپیٹ کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔
مسٹر پرکاش جاوڈیکر نے ٹویٹرپر ارنب پر پولیس کی کارروائی کی مذمت کی ہےاور اسے ایمرجنسی کے واقعہ سے مماثلت دی ہے۔
جاوڈیکر نے ارنب کو حراست میں لئے جانے کی مذمت کی
مرکزی اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے بدھ کو ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو پولیس حراست میں لئے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ہمیں ایمرجنسی کی یاد دلا دی۔
مسٹر جاوڈیکر نے ٹویٹ کیا،’’ہم مہاراشٹر میں پریس کی آزادی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔یہ پریس کے ساتھ برتاؤ کا طریقہ نہیں ہے۔ اس نے ہمیں ایمرجنسی کی یاد دلا دی،اس وقت بھی پریس کے ساتھ ایس اہی کیا گیا تھا۔
Congress and its allies have shamed democracy once again.
Blatant misuse of state power against Republic TV & Arnab Goswami is an attack on individual freedom and the 4th pillar of democracy.
It reminds us of the Emergency. This attack on free press must be and WILL BE OPPOSED.
— Amit Shah (Modi Ka Parivar) (@AmitShah) November 4, 2020
شیوسینا رہنما سنجے راؤت نے ریپبلیکن ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو بدھ کی صبح ممبئی پولیس کے حراست میں لئے جانے کا بچاؤ کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی پولیس قانون پر عمل کرتی ہے۔پولیس نے آج صبح ارنب گوسوامی کو حراست میں لیا ہے۔
#IndiaWithArnab | Ex-Maha CM Devendra Fadnavis lashes out at Cong & Shiv Sena after assault, arrest of Arnab https://t.co/8Qs1yciVPJ
— Republic (@republic) November 4, 2020