نئی دہلی ، 30 جنوری (یواین آئی) دہلی پولیس نے قومی دارالحکومت کے پوش علاقے میں واقع اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے میں اہم سرغ کے طور پر ایک خط اور سی سی فٹیج میں دو مشتبہ افراد کے بارے می دعویٰ کیا ہے۔ خط میں دھماکے کو ٹریلر قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دہلی پولیس کی تحقیقاتی ٹیم اسپیشل سیل کو جائے وقوعہ پر ایک خط ملا ہے جس میں اسرائیلی سفیر کو مخاطب کر کے اس دھماکے کو ٹریلر قرار دیا گیا تھا۔ اس خط میں ایرانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ایرانی جوہری سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ کا نام لکھا گیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ سال امریکہ نے ایک ڈرون حملے میں بغداد میں جنرل قاسم سلیمان کو ہلاک کیا تھا جبکہ پچھلے سال نومبر میں نامعلوم افراد نے فخری زادہ کو قتل کردیا تھا۔