ابوجا، 15 فروری؛ نائجیریائی پولیس نے منگل کو کہا کہ شمال مغربی زمفارا صوبے میں اغوا کئے گئے پانچ افراد کو آزاد کرالیا گیا ہے۔
زمفارا صوبے کی پولیس کے ترجمان محمد شیہو نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ اتوار کو سبھی متاثرین کو بچا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے منصوبہ بند طریقے سے جنگل میں وسیع سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن چلاکر متاثرین کو بچایا گیا۔
مسٹر شیہو نے کہا کہ پولیس اور ریاستی حکومت کی مشترکہ میڈیکل ٹیم بازیاب کرائے گئے افراد کو طبی امداد فراہم کر رہی ہے۔