لکھنؤ: اترپردیش بھرتی اور ترقی بورڈ کے ذریعہ منعقدہ سول سپاہی پولیس 2023 کی تحریری امتحان میں امیدواروں سے موٹی رقم لے کر سالور بیٹھانے والے گروہ کے ایک دیگر رکن کو ایس ٹی ایف نے ضلع گورکھپور سے گرفتار کیا ہے۔ ملزم انٹری گیٹ پر بایومیٹرک کرنے والی کمپنی کا فیلڈ منیجر ہے۔ گرفتار ملزم کے پاس سے ایک موبائل فون برآمد ہوا ہے۔
ایس ٹی ایف کے اے ڈی جی امیتابھ یش کے مطابق اترپردیش بھرتی اور ترقیاتی بورڈ کے ذریعہ منعقدہ ریزرو سول پولیس 2023 کی سیدھی بھرتی کے آف لائن امتحان میں 17 فروری کو امتحانی مرکز اسلامیہ کالج آف کامرس گورکھپور سے مین امیدوار کی جگہ پر امتحان دے رہے سالور انجنی کمار عرف منیش سنگھ (سابق شمالی ریلوےمیں اسٹیشن ماسٹر) درگیش یادو عرف انکت کی جگہ پر امتحان دیتے ہوئے پکڑےگئے تھے۔
امیدوار درگیش یادو بایو میٹرک کمپنی کا آئی کارڈ لگاکر ڈیوٹی کرتے ہوئے گرفتار ہو تھا۔ معاملے میں کیس درج کرکے گروہ میں شامل دیگر ملزموں کی تلاش کی جارہی تھی۔
منگل کی دیر شام کو اطلاع ملی کہ معاملےمیں مطلوب ملزم آکاش راؤ ، گورکھناتھ پل کی طرف سے دھرم شالہ کی طرف جارہا ہے۔ اس اطلاع پر گھیرا بندی کرتے ہوئے ملزم کو پکڑلیاگیا۔
ملزم کی پہچان آکاش راؤ باشندہ کسمہی بازار تھانہ ایمٹ ضلع گورکھپور کےطورپر ہوئی ہے۔ ملزم کےپاس سے ایک موبائل برآمد ہوا ہے۔ ملزم آکاش راؤ نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ وہ بایو میٹرک کمپنی کا فیلڈ منیجر ہے اس نے ہی درگیش یادو امیدوار کو بایو میٹرک ایجنسی کاکارڈ بناکر دیا اور امتحانی مرکز کے گیٹ پر اس کی ڈیوٹی لگادی تھی۔
سالو ر انجنی کمار عرف منیش سنگھ کےآنے پر اس نے امیدوار درگیش یادو کا انگوٹھالگاکر انجنی کمار عرف منیش سنگھ کو امتحانی مرکز کےاندر داخل کردیا تھا۔ ایس ٹی ایف نے بتایاکہ گرفتار ملزم کےخلاف تھانہ کوتوالی ضلع گورکھپور میں درج مقدمہ میں داخل کیا گیا ہے۔ آگے کی قانونی کارروائی پولیس کے ذریعہ کی جارہی ہے۔