گورکھپور: مملکتی وزیر برائے داخلی امور اجئے مشر ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کی گرفتاری کے مطالبے پر بضد اپوزیشن کا بالواسطہ طور سے جواب دیتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے صاف کیا ہے کہ بغیر ثبوت کے پولیس لکھیم پور کھیری میں کسی کو بھی گرفتار نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ صرف الزامات کی بنیاد پر کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔
مسٹر یوگی نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ اپوزیشن کے االزامات کی بنیاد پر کسی کو کیسے گرفتار کیا جاسکتا ہے۔