بارہ بنکی: دیر شام صفدر گنج تھانہ علاقہ کے موضع ادھولی کے نزدیک ہوئے حادثہ میں زخمی ٹکیت نگر تھانے کے پیروکار کی اج کے دوران موت ہوگئی۔
متوفی پیروکار ۲۰۱۶ کے سپاہی اور گھاٹم پور کانپور کا رہنے والا تھا۔ واضح ہو کہ کل دیر شام عدالتی کام کے بعد تھانہ ٹکیت نگر تعینات پیروکار سپاہی سنیل کمار اپنی موٹر سائیکل سے دریا آباد تھانہ کی خاتون سپاہی کے ساتھ واپس جار ہا تھا کہ اجودھیا –
لکھنؤ قومی شاہراہ پر واقع ادھولی چوراہے کے نزدیک پہنچےتھے کہ اچانک سانڈ کے آجانےسے موٹر سائیکل ٹکرا گئی۔ جس میں پیروکار سنیل کمار ولد رمیش چندر ساکن گھاٹم پور ضلع کانپور شہر شیدید طور سے زخمی ہوگیا تھاجسے ضلع اسپتال کے بعدٹرامہ سینٹر لکھنؤ ریفر کیاگیا تھا۔ بعد میں علاج کیلئے آئیکان اسپتال لکھنؤ میں بھرتی کرایا گیاتھا۔
جس کی رات میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ حادثہ کےبعد موٹر سائیکل پر سوار دریا باد تھانہ میں تعینات خاتون سپاہی منجو یادو کو بھی معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ جسے ضلع اسپتال میں بھرتی کرایا گیاہے۔