ممبئی، 06 اگست ؛ مہنگائی بڑھنے اور کورونا کی دوسری لہر کے بعد معاشی معمولات کے پٹری پر لوٹنے کا حوالہ دیتے ہوئے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ریپو ریٹ اور دیگر پالیسی جات شرحوں کو جوں کے توں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس کی صدارت میں آر بی آئی کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی آج ختم سہ روزہ میٹنگ میں تمام پالیسی جات شرحوں کو بغیر تبدیلی کے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ریپو ریٹ کو چار فیصد، ریورس ریپور ریٹ کو 3.35 فیصد، مارجنل اسٹینڈنگ فیسیلِٹی ریٹ کو 4.25 فیصد اور بینک ریٹ کو 4.25 فیصد مستحکم رکھا گیا ہے۔ نقد ریزرو تناسب چار فیصد اور ایس ایل آر 18فیصد پر رہے گا۔
میٹنگ کے بعد مسٹر داس نے بتایا کہ مالی سال 2021-22 میں حقیقی جی ڈی پی کی ڈیویلپمنٹ ریٹ 9.5 فیصد رہنے کی امید ہے۔ معیشت دھیرے دھیرے پٹری پر آ رہی ہے۔ ساتھ ہی امسال کچھ تاخیر کے بعدمانسون میں بہتری ہونے سے خریف کی بوائی میں تیزی آئی ہے۔ آنے والے دنوں میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری بھی رفتار پکڑے گی۔ یہ سبھی وجوہات معیشت کو رفتار دیں گے۔