کلکتہ، 10اپریل (یو این آئی) مغربی بنگال کےکوچ بہار میں پولنگ بوتھ کے باہر فائرنگ میں پانچ افراد کی موت ہوگئی ہے۔ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں دعویٰ کررہی ہے کہ مرنے والے کا تعلق ان کی پارٹی سے ہے۔
ترنمول کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ کوچ بہار ضلع کےسیتال کوچی اسمبلی حلقے میں مرکزی فورسیس کی فائرنگ میں اس کے پانچ ورکروں کی موت ہوگئی ہے ۔ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے کہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور لوگوں کے جان کی حفاظت کو یقینی بنائیں ۔
ذرائع کے مطابق پولنگ بوتھ کے باہر ترنمول کانگریس اور بی جے پی ورکروں کے درمیان جھڑپ کے بعد مرکزی فورسیس نے فائرنگ کی ہے۔پولس ذرائع نے مرنے والوں کا تعلق کس جماعت سے ہے اس کو ظاہر نہیں کیا ہے ۔12بجے تک 38 فیصد پولنگ ہوچکی تھی۔
پولس نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت آنند برما کے طور پر ہوئی ہے ۔مرنے والے کی لاش پٹھان ٹولی علاقے کے بوتھ نمبر 85کے باہر لاش پڑی ہوئی تھی۔دونوں پارٹیاں دعویٰ کررہی ہے کہ برمن کا تعلق اس کی جماعت سے ہے تاہم اس علاقے میں بڑی تعداد میں پولس اور ریف کو تعینات کردیا گیا ہے ۔
اس کے بعد ہی بوتھ کے باہر ترنمول کانگریس اور بی جے پی حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوئحی۔پہلے مرکزی فورسیس نے لاٹھی چارج کرکے مجمع کو منتشرکرنے کی کوشش کی۔اس کے بعد فائرنگ کی گئی۔الیکشن کمیشن نے اس پورے معاملے میں رپورٹ طلب کی ہے ۔
مرکزی فورسیس نے دعوی کیا ہے کہ اچانک 300 سے 400 افراد کو گھیرے میں لے لیا تھا۔ دونوں طرف سے جاری جھڑپ کوکو روکنے کے لئے مرکزی فورسیس کو خود دفاع میں فائرنگ کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔مرکزی فورسیس نے بتایا کہ ایک کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی جب کہ تین افراد کی موت اسپتال میں ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت منیرالز مان ، حمید میاں ، چمن الحق اور نور عالم میاں کے طور پرہوئی ہے۔ڈپٹی الیکشن کمشنر کاسودیپ جین نے چیف انتخابی افسر کو بلایا۔ وہ جاننا چاہتا تھا کہ پولیس کو کن حالات میں گولی چلانی پڑی۔
ترنمول کانگریس نے کہا کہا کہ برمن کا تعلق بھی اسی پارٹی سے ہے اور جس وقت بی جےپی کے لوگوں نے حملہ کیا اس وقت مرکزی فورسیس نہیں تھی۔