بھوپال، 18 مارچ ( یواین آئی) مدھیہ پردیش میں گزشتہ دو ہفتوں سے چل رہی سیاسی جنگ اب بھی جاری ہے اور اب سبھی کی نگاہیں آج سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت پر مرکوز ہیں ۔
سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور دیگران کی جانب سے دائر عرضیوں پر آج دہلی میں سپریم کورٹ میں سماعت ہونی ہے ۔ ریاست سے منسلک سیاسی واقعات پر کئی دوسرے لوگوں کی جانب سے بھی عرضیاں دائر کی گئی ہیں ۔ وہیں سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ اپنے ساتھیوں کے ساتھ بنگلور پہنچ گئے ہیں ۔ کانگریس اراکین اسمبلی کو یہاں ایک ہوٹل میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ٹھہرایا گیا ہے ۔
تو بی جے پی کے ایک سو سے زائد اراکین اسمبلی بھوپال سے تقریبا 45 کلومیٹر دور سيهور کے نزدیک ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں ۔ دوسری طرف گورنر لال جی ٹنڈن نے گزشتہ شب دو بجے اسمبلی کے اسپیکر این پی پرجا پتی کو خط لکھ کر کچھ گھنٹے پہلے ان (مسٹر پرجاپتی ) کی طرف سے لکھے گئے خط کا جواب دیا ۔ اس کے پہلے گورنر اور وزیر اعلی کمل ناتھ کے درمیان بھی دو مرتبہ خط و کتابت ہو ئی ہے ۔ گورنر نے مسٹر کمل ناتھ سے ایوان میں اکثریت ثابت کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں ۔