لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی ( بی ایس پی) سربراہ مایاوتی نے بی جے پی پر براہ رست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے پہلے لوگوں کو ذات کی بنیاد پر تقسیم کیا اور اب دیودیوتاؤں کو بھی بانٹ رہی ہے ۔
محترمہ مایاوتی نے منگل کو بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی 63 ویں برسی پر یہاں جاری اپنے بیان میں کہا کہ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر نے ہندوستان کو ایک عظیم آئین دے کر سماج میں مساوات کو فروغ دینے اور عدم مساوات کو ختم کرنے کا خواب دیکھا تھا۔ لیکن مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی نے اس آئین کو بھی ناکاردینا چاہتی ہے ملک کا کسان بی جے پی حکومت کی پالیسیوں سے پریشان ہے ۔ یہاں تک کی فصل انسورنش اسکیم کا اصلی فائدہ غریب کسانوں کو نہیں بلکہ امیروں کو ہوا ہے ۔
محترمہ مایاوتی نے کہا کہ ملک میں پسماندہ طبقات کا مفاد بی ایس پی کی پالیسیوں اور اصولوں میں ہی ہے ۔ آزادی کے تقریبا 71 سالوں بعد بھی کروڑوں غریب، مزدور، کسان, دلت، بچھڑے مسلم اور دیگر مذہبی اقلیتیں پوری طرح سے مجبور اورلاچار و غلامی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ اس خلاء کو ووٹوں کی ذریعہ پر کرنے کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے ۔
لکھنؤ میں بی ایس پی کارکنوں نے بھارت رتن بھیم راؤ امبیڈکر کی 63 برسی پر سیمینار اور دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا۔ لکھنؤ سرکل میں بی ایس پی کے کارکنوں اور حامیوں نے راجدھانی میں گومتی کے ساحل پر حکومت کے ذریعہ تعمیر شدل تاریتخی اہمیت کا حامل شاندار اور بڑا‘‘ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر سماجک پریورتن استھل’’ کے درمیان میں واقع گنبد نما‘‘ڈاکٹر امبیڈکر اسمارک’’ میں بڑی تعداد میں پہنچ کر ڈاکٹر امبیڈکر کی مورتی پر گلپوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔