لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سربراہ مایاوتی کے ذریعہ مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں کانگریس کو حمایت دینے کے اعلان کے بعد سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے بھی مدھیہ پردیش میں کانگریس کو حمایت دینے کا اعلان کیا ہے ۔
ایس پی صدر اکھلیش یادو نے بدھ کو ٹوئٹ کر کے کانگریس کو مدھیہ پردیش میں حمایت دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے لکھا کہ‘‘ سماج وادی پارٹی مدھیہ پردیش میں حکومت سازی میں کانگریس کی حمایت کرے گی’’۔ قابل ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں ایس پی کے ایک امیدوار نے جیت درج کی ہے ۔