پریاگ راج:18 نومبر(یواین آئی) جدوجہد آزادی کی تحریک میں کانگریس کا ہیڈکوارٹر رہے آنند بھون کو پریاگ راج میونسپل کارپوریشن نے ٹیکس بقایہ کی ادائیگی کے لئے نوٹس بھیجا ہے۔
آنند بھون کے تحت سوراج بھون اور جواہر تارامنڈل بھی آتا ہے۔کارپوریشن نے تینوں عمارتوں پر ٹیکس کا 4.33 کروڑ روپئے بقایہ ہونے کا نوٹس بھیجا ہے۔یہ تینوں عمارتیں جواہر لال بہرو میموریل فنڈ کے تحت چلتی ہیں جس کی قیادت کانگریس صدر سونیا گاندھی کرتی ہیں۔ اس میں پارٹی کے دیگر اراکین بھی شامل ہیں۔
نوٹس کے مطابق عمارت کے کمرشل استعمال کی وجہ سے ہاوس ٹیکس میں اضافہ ہوا ہے۔کارپوریشن کے چیف ٹیکس آفیسر پی کے مشرا نے پیر کو کہا کہ نوٹس دو ہفتے قبل جاری کی گئی تھی اس کے جواب میں میموریل کے سکریٹری این بالاکرشن نے ایک خط بھیج کر بقایا جات کی سروے روپورٹ اور دیگر تفصیلات طلب کی ہیں۔
پریاگ راج کے مئر ابھیلاشا گپتا کے مطابق جواہر لال نہرو میموریل فنڈ نے ایک خط بھیج کر آنند بھون کے ٹیکس پر نئے سروے کا مطالبہ کیا ہے ان کے نوٹس میں درج ٹیکس کی رقم بہت زیادہ ہے۔