نئی دہلی، 22 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے نئے صدر کے انتخاب کے پروگرام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
کانگریس کے الیکشن انچارج مدھوسودن مستری نے بتایا کہ پارٹی صدر کے انتخاب کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور 24 سے 30 ستمبر تک کسی بھی دن صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کاغذات نامزدگی داخل کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم اکتوبر کو کی جائے گی اور جن امیدواروں کے نام درست پائے جائیں گے ان کی فہرست بھی اسی دن کی شام تک جاری کر دی جائے گی۔ امیدوار 8 اکتوبر تک اپنے نام واپس لے سکتے ہیں۔
الیکشن انچارج نے بتایا کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 8 اکتوبر کو شام 5 بجے کے بعد شائع کی جائے گی اور پھر 17 اکتوبر کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک صدر کے عہدہ کے لیے تمام ریاستی ہیڈکوارٹرز میں ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی پارٹی ہیڈ کوارٹر میں 19 اکتوبر کو صبح 10 بجے شروع ہوگی اور ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
یواین آئی۔ م س
NNNN
——————————
ZCZC
Top Priority
UDI4
NIA RAID
این آئی اے کی دہشت گردی کی فنڈنگ کرنے والے مشتبہ افراد کے خلاف ملک گیر چھاپے ماری
نئی دہلی، 22 ستمبر (یو این آئی) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کے روز مشتبہ دہشت گردی فنڈنگ لنک کے خلاف ملک بھر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے100 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اب تک کئی ایجنسیوں نے دس ریاستوں میں چھاپے ماری کی اور پی ایف آئی کارکنوں کو حراست میں لیا ہے۔ دہلی، راجستھان، تلنگانہ، اتر پردیش، کرناٹک اور بہار میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پی ایف آئی کے مشتبہ کارکنوں کو دہلی کے شاہین باغ اور لکھنؤ کے اندرا نگر سے حراست میں لیا گیا ہے۔
ایجنسی نے اس ہفتے کے شروع میں ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ این آئی اے نے پی ایف آئی کارکنوں کے خلاف درج ایک معاملے میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں کئی مقامات پر تلاشی لی۔ یہ لوگ مبینہ طور پر دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کے لیے تربیتی کیمپ قائم کر رہے تھے۔
یواین آئی۔ م س
NNNN
——————————
ZCZC
Normal
UDI5
NATIONAL NSIC AGREEMENT
صحت سے متعلق تعاون پر این ایس آئی سی کا مفاہمت نامہ پر دستخط
نئی دہلی، 22 ستمبر (یو این آئی) صحت کے شعبے میں تعاون کے لیے جمعرات کو سرکاری ملکیت والی نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ (این ایس آئی سی) اور آندھرا پردیش میڈٹیک زون لمیٹڈ کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔
این ایس آئی سی کے درمیان یہاں بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے مرکزی وزیر نارائن رانےکی موجودگی میں مفاہمت نامہ ( ایم او یو) پر دستخط ہوئے۔
معاہدے کے مطابق،این ایس آئی سی صحت سے متعلق خدمات کے شعبے میں آندھرا پردیش میڈٹیک زون لمیٹڈ کے ساتھ تعاون کرے گی۔ اس موقع پر وزارت کے سکریٹری بی بی سوین اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
مفاہمت نامہ پراین ایس آئی سی کے چیئرمین اور جنرل منیجر گورنگ دکشت اور اے ایم ٹی زیڈ کے چیئرمین اور جنرل منیجرجتیندر شرما نے دستخط کئے۔
یواین آئی۔ م س
NNNN
——————————
ZCZC
Normal
UDI6