لکھنؤ، 19 جولائی ( یواین آئی) محکمہ انکم ٹیکس کی کارروائی سے ناراض بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے الزام عائد کیا ہے کہ مرکز میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ایک سازش کے تحت اپوزیشن پارٹیوں کو فرضی معاملات میں پھنسا کر ہراساں کر رہی ہے ۔
محترمہ مایاوتی نے ٹویٹ کیا’’بی جے پی مرکز کے اقتدار کا ابھی بھی غلط استعمال کر کے اپنی اپوزیشن پارٹیوں کو سازش کے تحت زبردستی فرضی معاملات میں پھنسا کر انہیں ہراساں کیا کر رہی ہے ۔ اسی طرح اب میرے بھائی بہنوں وغیرہ کو بھی زبردستی پریشان کیا جا رہا ہے، جو انتہائی قابل مذمت ہے ، لیکن اس سے بی ایس پی ڈرنے اور جھکنے والی نہیں ہے‘‘۔ واضح رہے کہ محکمہ انکم ٹیکس نے جمعرات کو محترمہ مایاوتی کے بھائی اور پارٹی نائب صدر آنند کمار کی مبینہ طور پر نوئڈا میں 400 کروڑ روپے کی بے نامی جائیداد ضبط کر لی تھی۔