لکھنؤ: 28 جنوری(یواین آئی) پرگتی شیل سماجوادی پارٹی لوہیا( پی ایس پی) کی مجلس عاملہ کی پہلی میٹنگ 29 جنوری کو یہاں پارٹی دفتر میں ہوگی۔
پارٹی ترجمان ڈاکٹر سی پی رائے نے پیر کو یہاں بتایا کہ ریاستی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں سبھی نئے نامزد ذمہ داروں کے علاوہ خصوصی طور سے بلائے گئے اراکین کے طور پر سابق وزیر ، سابق رکن پارلیمنٹ، سابق رکن اسمبلی اور قومی مجلس عاملہ کے اراکین شرکت کریں گے ۔
انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں ملک اور ریاست کے موجودہ سیاسی اور معاشی حالات پر غوروخوض کیا جائے گا۔ ساتھ ہی آنے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے پارٹی کے پروگرام اور پالیسی کے خاکے پر غوروخوض کے ساتھ ہی عوام سے جڑے اہم موضوعات پر باریکی سے غورکیا جائے گا۔