<p>جے پور (یو این آئی) راجستھان میں حکومت گرانے کے لئے کی گئی سازش کے معاملے پر برسراقتدار کانگریس پارٹی اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے درمیان گھمسان مچا ہوا ہے۔ وزیراعلی اشوک گہلوت نے نائب وزیراعلی کے عہدے سے برطرف سچن پائلٹ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ان کی بڑی خواہش نے ہی انہیں غلط کرنے کے لئے مجبور کیا ہے بتایا جارہا
ہے کہ مسٹر پائلٹ اپنے 18 ساتھیوں کے ساتھ علیحدہ گروپ بناکر ہریانہ کے ایک ریسورٹ میں ہیں۔ قانون ساز اسمبلی کی میٹنگ میں نہ آنے پر وہپ کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی کے نوٹس کے بعد یہ معاملہ تب قانونی لڑائی میں الجھ گیا جب مسٹر پائلٹ نے اسے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔ عدالت میں اس معاملے کی سماعت 20
جولائی کو ہوگی۔ تب تک ڈاکٹر جوشی پر کوئی کارروائی نہیں کرپائیں گے۔ اس دوران ایک آڈیو سامنے آنے کے بعد کانگریس نے بی جے پی پر ایم ایل اے کی خرید و فروخت کا الزام لگایا اور اس معاملے کی اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس او جی) میں شکایت درج کرائی۔ اس آڈیو کی بنیاد پر ایم ایل اے بھنور لال شرما کے خلاف بھی انسداد بدعنوانی بیورو میں شکایت درج کی گئی ہے۔جاری۔یو این آئی۔ این یو۔</p>