نئی دہلی: بی جے پی صدر امت شاہ نے جمعہ کوکہاکہ کانگریس صدر راہل گاندھی کے کام کرنے کاطریقہ غیر جمہوری ہے اور یہی وجہ ہے کہ صدارتی خطاب پر وزیر اعظم کے جواب کے دوران پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں خلل ڈالاگیاتھا۔
بی جے پی کے پارلیمینٹری پارٹی میٹنگ کے بعد وزیر برائے پارلیمانی امو ر آننت کمار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میٹنگ میں امت شاہ نے کہا کہ ” راہل کی سیاست کا طریقہ غیر جمہوری ہے ،
جس کی وجہ سے وزیر اعظم مودی کی تقریر کے دوران اس قسم کا خلل پڑا”۔فرانس کے ساتھ معاہدہ، جس کے تحت ہندوستان 36 رافیل جیٹ قابل استعمال حالت میں خرید رہا ہے ،کی تفصیلات مہیا کرانے کے بارے میں کانگریس کے اپنے مطالبہ کے دہرانے پر، مسٹر کمار نے کہا کہ بنیادی نکات کو پہلے ہی ظاہر کیا جا چکا ہے مگر ملک کی سلامتی کو ذہن میں رکھتے ہوئے تمام تفصیلات کو منظر عام پر نہیں لایا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ”ہم رافیل سودا کے بنیادی نکات پہلے ہی بتا جا چکے ہیں اور مزید بتائیں گے مگر اس کے مخصوص پہلووں کے بارے میں بتانا ذرا دشوار ہے کیونکہ یہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے ”۔ مسٹر کمار نے مزید کہا کہ یہی بات شاہ نے بھی کہی ہے ۔کانگریس نے دعوی کیا ہے کہ تقریباً 58000 کروڑ روپیے کے سودے میں بے ضابطگی تھی،
اور یہ الزام لگایا ہے کہ نریندر مودی حکومت نے میڈیم ملٹی رول کمبیٹ ایئر کرافٹ (ایم ایم آرسی اے ) سوداکے جزکے طورپر جیٹ کو یو پی اے حکومت کے ذریعہ طے شدہ قیمت سے زیادہ میں خریدا ہے ۔ یوپی اے فرانس سے ، ٹکنالوجی کی منتقلی کے ساتھ 126 رافیل فائٹر جیٹ خریدنے کے لئے بات چیت کر رہی تھی، مگر اس کو آخری شکل نہ دے سکی تھی۔