لکھنؤ:07 نومبر(یواین آئی) اترپردیش کی سابق وزیر اعلی و بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتینے جمعرات کوکہاکہ اجوھیا معاملے میں سپریم کورٹ کے آنے والے فیصلے کو سماج کے ہر طبقے کو قبول کرنا چاہے اور حکومت کو لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی گارنٹی لینی چاہئے۔
بی ایس پی سپریمو نے آج ایک کے بعد ایک دو ٹوئٹ کئے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اجودھیا معاملے میں ایک دو دن میں فیصلہ آنے والا ہے۔ فیصلے کے حوالے سے سبھی بے چین ہیں۔ ملک کے مفاد میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا سبھی افراد کواحترام کرنا چاہئے۔
انہوں نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں لکھا مرکز اور ریاستی حکومت کا آئینی فرض ہے کہ وہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔