لکھنؤ:05 نومبر(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اترپردیش پاورکارپوریشن لمیٹیڈ میں ہزاروں کروڑ روپئے کے ہوئے گھپلہ معاملے میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے بڑا گھپلہ قرار دیا سوشل میڈیا پرکافی سرگرم مایاوتی نے منگل کو لگاتار تین ٹوئٹ کئے اور اترپردیش پاور کارپوریشن میں بجلی انجینئروں و ملازمین کے پی ایف گھپلے کو اترپردیش حکومت کی ناکامی قرار دیا۔









