مہوبہ: سماجو ادی پارٹی(ایس پی) کے جنرل سکریٹری سوامی پرساد موریہ نے اتوار کو اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اسے جھوٹ۔ فریب کا پلندہ قرار دیا ہے ۔
مدھیہ پردیش میں چھتر پور ضلع کے گڑھی ملہرا میں منعقد پچھڑا سماج سمیلن میں شرکت کرنے کے لئے جاتے وقت مہوبہ میں کچھ وقت کے لئے رکے سوامی پرساد موریہ نے کہا کہ بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت نے ملک و ریاست کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ۔سبھی طرف ترقیات کام ٹھپ ہیں۔ مہنگائی شباب پر ہے عوام الناس کا براحال ہے ۔
انہوں نے کہ اکہ بی جے پی کے لوگ سماج کو مذہب اور ذات کی بنیاد پر تقسیم کرنے کا کام کررہے ہیں۔ جس سے آپسی بھائی چارہ کے ماحول کو دن بہ دن زک پہنچ رہا ہے ۔ صوبے کی عوام اس کی اصلیت جان گئے ہیں۔گھوسی میں ہوئے ضمنی الیکشن کے نتائج نے اسے ثابت کردیا ہے ۔
سوامی پرسادموریہ نے کہا کہ بی جے پی انتخابات کے دوران رائے دہندگان سے جھوٹے وعدے کر کے ووٹ حاصل کرتی ہے اقتدار ملتے ہی سب کچھ بھول جاتی ہے ۔ بندیل کھنڈ کے سبھی اضلاع میں میڈیکل کالج کھولے جانے کی حکومت کا اعلان گذشتہ چھ سالوں میں بھی پورا نہیں ہوسکا۔بندیلوں کے لئے پانی کے مسئلہ ہنوز برقرار ہے ۔
سابق کابینی وزیر نے کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) حکومت کے دوران ریاست میں ہوئے ترقیاتی کام آج بھی نظیر بنے ہوئے ہیں۔حکومت کو سبھی طبقات کو دھیان میں رکھ کر کام کرنا چاہئے ۔ صرف مندر،مسجد کی باتون سے عوام الناس کا بھلا ہونے و الا نہیں ہے ۔
انہوں نے دعوی کیا کہ بی جے پی کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے ۔ رائے دہندگان نے اب بی جے پی کو اکھاڑ پھینکنے کا من بنا لیا ہے ۔ سال 2024 کے لوک سبھا انتخابات سمیت آنے والے دنوں میں ہونے والے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں اس کا صفایا یقینی ہے ۔